فنی خرابی کے باعث امریکی صدر کے ہیلی کاپٹر کی برطانوی ایئر فیلڈ پر ہنگامی لینڈنگ

image

واشنگٹن : برطانیہ کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تاہم اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

کیو این اے کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر میرین ۔ ون نے چیکرز سے سٹینسٹڈ ایئر پورٹ کی طرف پرواز کے دوران معمولی ہائیڈرولک خرابی کا سامنا کرنے کے بعد برطانیہ کے مقامی ایئر فیلڈ پر غیر طے شدہ لینڈنگ کی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ہنگامی لینڈنگ انتہائی احتیاط کے ساتھ کی گئی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ صدر اور خاتون اول کو بحفاظت بیک اپ ہیلی کاپٹر میں منتقل کیا گیا جس نے انہیں سٹینسٹڈ تک پہنچا دیا جہاں وہ وطن واپسی کے لیے ایئر فورس ون میں سوار ہوگئے۔

ہنگامی لینڈنگ کے باعث امریکی صدر اور ان کی اہلیہ سٹینسٹڈ میں تاخیر سے پہنچے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US