آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کے قانون کے اطلاق سے قبل ہی فیس بک اور انسٹاگرام نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ سولہ برس سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس ڈی ایکٹیویٹ کر دیے گئے ہیں۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پلیٹ فارم مقررہ تاریخ سے پہلے ہی قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔
قانون کے مطابق دس دسمبر کے بعد اگر کوئی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا تو اسے تین کروڑ بیس لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔