روزانہ کتنا انجن آئل پیتا ہے؟ 30 سالوں سے صرف انجن آئل پی کرر زندہ رہنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

image

"میں خود کو خوش قسمت اور بابرکت سمجھتا ہوں، کیونکہ قدرت نے مجھے ایک ایسی عجیب طاقت دی ہے جو مجھے زندہ رکھے ہوئے ہے"

سوشل میڈیا کی دنیا میں ان دنوں ایک ایسا شخص چھایا ہوا ہے جس کی طرزِ زندگی نے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ کھانے پینے کی عام چیزوں کو چھوڑ کر اس نے اپنی حیات کا سہارا ایک ایسی چیز کو بنایا ہے جس کا نام سن کر ہی لوگ گھبرا جاتے ہیں۔ جی ہاں! گزشتہ تیس برسوں سے یہ شخص انجن آئل کو ہی اپنی خوراک بنائے ہوئے ہے۔

لوگ اسے محبت یا تعجب سے "آئل کمار" کے نام سے پکارتے ہیں۔ حیران کن طور پر وہ روزانہ سات سے آٹھ لیٹر موٹر آئل پیتا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ یہی اس کے جسم کی توانائی کا راز ہے۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی خطرناک عادت کے باوجود وہ کبھی اسپتال کا بستر نہیں بنا اور نہ ہی کسی بڑی بیماری نے اسے گھیرنے کی ہمت کی۔

طبی ماہرین اس غیر معمولی طرزِ زندگی کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ ماہرین کے مطابق انجن آئل دراصل انسانی جسم کے لیے انتہائی زہر ہے، جس میں ایسے کیمیکلز اور بھاری دھاتیں موجود ہوتی ہیں جو جگر، گردوں، دل اور دماغ کو تباہ کرسکتی ہیں۔ معمولی مقدار بھی سانس رکنے، معدے کو نقصان پہنچنے اور کبھی کبھی فوری موت کا سبب بن سکتی ہے۔

ڈاکٹروں نے واضح انتباہ جاری کیا ہے کہ موٹر آئل جسم کے نظام کو برباد کر دیتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں میں پھنس کر کیمیکل نمونیا پیدا کرسکتا ہے، معدے اور آنتوں کو زخمی کر سکتا ہے اور دل کے افعال کو مفلوج کر دیتا ہے۔ لیکن آئل کمار سب خبرداریاں نظر انداز کرتے ہوئے پُر اعتماد لہجے میں دعویٰ کرتا ہے کہ "یہی تیل میری زندگی ہے اور خدا نے مجھے اس پر زندہ رکھنے کا ہنر دیا ہے۔"

یہ کہانی جہاں لوگوں کو ورطۂ حیرت میں ڈال رہی ہے، وہیں یہ سوال بھی کھڑا کر رہی ہے کہ آخر انسانی جسم کی برداشت کی حد کہاں تک جا سکتی ہے؟ سچ یہ ہے کہ آئل کمار کی یہ عادت ایک معمّا ہے جس نے ماہرین اور عام لوگوں دونوں کو ہی ششدر کر رکھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US