پرتگال کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

image

پرتگال نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سے قبل برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، کینیڈا اور بیلجیئم سمیت کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

پرتگالی وزارتِ خارجہ کے مطابق فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان 21 ستمبر کو کیا جائے گا۔ رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں متعدد ممالک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل نے حالیہ برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے تاہم اب وزارتِ خارجہ نے باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرتگال نے ماضی میں اس معاملے پر محتاط رویہ اختیار کیا تھا اور یورپی یونین کے اندر مشترکہ مؤقف اپنانے پر زور دیا تھا لیکن اب فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US