یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتی ڈوبنے سے 18 تارکین وطن ہلاک ہوگئے، صرف 2 افراد کو ریسکیو کیا جاسکا۔
حکام کے مطابق نصف ڈوبی کشتی کو ترکی کے ایک تجارتی جہاز نے دیکھا اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
ریسکیو آپریشن میں فورنٹیکس کا جہاز، یونانی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر اور تین تجارتی جہاز شامل تھے۔
تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک شدگان کا تعلق کس ملک سے تھا، یا ان میں کوئی پاکستانی بھی شامل ہے یا نہیں؟