کوئٹہ: ایکسائز حکام کا ایکشن، بھاری مقدار میں منشیات ضبط

image

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق کوئٹہ چمن روڈ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اس دوران 10 کلو گرام چرس قبضے میں لیتے ہوئے ایک کار بھی تحویل میں لے لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد 2 افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ منشیات کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US