صرف 5 سے 10 منٹ ملے۔۔ چچا نے زمین پر بیٹھ کر آواز لگائی ! کیا عمر شاہ کی جان بچائی جاسکتی تھی؟ وسیم بادامی کے انکشافات

image

"جب میں نے ڈاکٹرز سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ عمر نے ہمیں پانچ سے دس منٹ دیے، اگر وہ ہمیں تھوڑا سا اور وقت دے دیتا تو ہم اس کے لیے کچھ کرسکتے تھے۔"

پاکستان کے مقبول اینکر وسیم بادامی نے اپنے حالیہ شو میں ننھے عمر شاہ کے دل دہلا دینے والے سانحے پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپتال کے ڈاکٹرز نے انکشاف کیا کہ بچہ انہیں بس پانچ سے دس منٹ ہی دے پایا، اور اگر تھوڑا سا وقت اور مل جاتا تو شاید معاملہ کچھ اور ہوتا۔

یہ المیہ صرف ایک سانس کی دیر کا تھا۔ چائلڈ اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر شاہ، جو رات بھر بالکل ٹھیک تھا، اچانک رات کو طبیعت بگڑنے پر الٹیاں کرنے لگا جس کے بعد احمد شاہ نے اپنے چچا کے روم میں جاکر انہیں بتایا۔ وسیم بادامی کے مطابق جب احمد نے اپنے چچا کو بتایا کہ عمر کو الٹی ہوگئی ہے تو انہوں نے پہلے اسے نارمل لیا، جب عمر کے پاس پہنچے تو اس کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے اسپتال لے جایا گیا،گھر والے فوری اسپتال لے گئے مگر وہاں پہنچتے پہنچتے لمحے ہاتھ سے نکل گئے۔ عمر کے چچا نے بتایا کہ وہ خود گود میں اٹھا کر اسپتال کے طویل کوریڈور سے بھاگتے رہے لیکن تھکن اور فاصلے نے ان کے قدم روک دیے، زمین پر بیٹھ کر مدد کیلئے آواز لگائی اور قیمتی وقت یہیں ضائع ہوگیا۔

وسیم بادامی نے کہا کہ یہ واقعہ دل چیر دینے والا ہے اور یہ سوال چھوڑ جاتا ہے کہ اگر بروقت سہولت، فوری رسپانس اور تیز رفتار طبی امداد میسر آتی تو شاید ننھا عمر آج ہمارے درمیان ہوتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US