2 مہینے تک الٹی اور پیٹ درد۔۔ بچے کو کون سی نایاب بیماری نکلی؟ واقعہ جس نے ہر والدین کو سبق دے دیا

image

"ٹریچوبیزوآر بچوں میں انتہائی نایاب ہوتا ہے، اس کی شرح صرف 0.3 سے 0.5 فیصد ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی غیر معمولی عادات اور چیزیں کھانے کے رجحان پر نظر رکھیں تاکہ زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی ایسی کیفیت سے بچا جا سکے۔" – سول اسپتال احمدآباد کے ڈاکٹر

بھارت کے شہر احمدآباد میں ایک دل دہلا دینے والا مگر حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ڈاکٹرز نے 7 سالہ بچے کے معدے اور آنتوں سے بالوں، گھاس اور جوتے کے تسمے کا اتنا بڑا گچھا نکالا کہ دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام کے رہائشی اس بچے کو دو ماہ سے شدید پیٹ درد، قے اور وزن میں تیزی سے کمی کی شکایت تھی۔ مقامی اسپتالوں میں علاج کارگر ثابت نہ ہوا تو اہلخانہ نے اسے سول اسپتال احمدآباد منتقل کیا۔ وہاں کیے گئے سی ٹی اسکین اور اینڈوسکوپی میں انکشاف ہوا کہ بچے کے معدے میں بالوں اور گھاس کا ایک بڑا گچھا پھنس چکا ہے۔ ڈاکٹرز نے فوری طور پر ایکسپلوریٹری لیپروٹومی کے ذریعے یہ گچھا نکال دیا۔

آپریشن کے بعد بچے کو 6 دن کچھ کھانے پینے سے روکا گیا اور ساتویں دن ڈائی ٹیسٹ سے کامیاب سرجری کی تصدیق کی گئی۔ ماہرِ نفسیات نے بھی بچے کو خصوصی رہنمائی دی تاکہ وہ دوبارہ ایسی خطرناک عادت اختیار نہ کرے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹریچوبیزوآر بچوں میں انتہائی نایاب ہے اور دنیا بھر میں اس کے کیسز 0.3 سے 0.5 فیصد تک ہیں۔ ماہرین والدین کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر بچہ عجیب و غریب چیزیں کھانے لگے تو فوراً توجہ دیں کیونکہ یہ زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US