توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل، استغاثہ کی پراسیکیوشن مکمل

image

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں جاری توشہ خانہ ٹو کیس اہم موڑ پر پہنچ گیا ہے، استغاثہ نے اپنی جانب سے پراسیکیوشن کلوز کردی ہے۔ عدالت میں کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کرلیے گئے۔

گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے۔ دونوں افسران نے اپنے بیانات قلمبند کرائے جس کے بعد استغاثہ کی گواہیوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق اب کیس تفتیشی افسران پر وکیل صفائی کی جرح کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ وکیل صفائی کی جانب سے جرح 24 ستمبر کو کی جائے گی، جس کے بعد کیس کے فیصلے کی راہ ہموار ہوگی۔

قانونی ماہرین کے مطابق استغاثہ کے گواہوں کے بیانات مکمل ہونے کے بعد یہ کیس اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور آئندہ چند سماعتوں میں فیصلہ سامنے آنے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US