جنرل اسمبلی کا اجلاس، شہباز شریف اعلٰی سطح وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

image

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلامو فوبیا اور پائیدار ترقی سمیت علاقائی صورتحال اور دوسرے بین الاقوامی امور پر پاکستان کے نقطۂ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم اعلٰی سطح کی دیگر تقریبات میں بھی شرکت کریں گے جن میں سلامتی کونسل کے اہم اجلاس سمیت عالمی ترقی کے اقدامات اور موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام سے متعلق اعلٰی سطح کے اجلاس شامل ہیں۔

وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ منتخب اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عالمی رہنماؤں اوراقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US