رجب بٹ ایک بار پھر قانون کے شکنجے میں۔۔ مقدمہ کیوں درج ہوا؟

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو جوا اور سٹے بازی میں سرمایہ کاری پر اکسایا جس سے لوگوں کی محنت کی کمائی ضائع ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ ایک مشہور بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہے ہیں۔ انہیں متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے تاہم وہ انکوائری کے لیے پیش نہ ہوئے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق جوئے اور سٹے بازی کے فروغ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ رجب بٹ کے ساتھ ساتھ مزید دو یوٹیوبرز انس علی اور ہریرا کے خلاف بھی ایسے ہی الزامات پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تحقیقی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے جوا اور بیٹنگ ایپس کو پروموٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوام کو مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US