سوشل میڈیا پر جوا ایپس کی تشہیر: رجب بٹ سمیت مشہور ٹک ٹاکرز کے خلاف مقدمات درج

image
 نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرمایہ کاری اور جوا ایپلیکیشنز کی تشہیر کرنے والے سکیمرز کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اتھارٹی نے تین معروف سوشل میڈیا  انفلوئنسر، ٹک ٹاکرز، رجاب بٹ، انس علی اور حریرہ، کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

این سی سی آئی اے  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو گمراہ کن معلومات فراہم کر کے انہیں غیر قانونی اور ممنوعہ بائنری ٹریڈنگ پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام پلیٹ فارمز پاکستان میں قانوناً ممنوع قرار دیے جا چکے ہیں۔

تحقیقات کے دوران این سی سی آئی اے کی جانب سے مذکورہ افراد کو تین مرتبہ نوٹسز بھیجے گئے تاکہ وہ انکوائری میں شامل ہوں، تاہم ان کی جانب سے مسلسل عدم تعاون کا مظاہرہ کیا گیا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قانون کے تقاضے پورے کرنے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افراد کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے اور مالی نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US