کراچی: ڈیفنس موڑ پر بے قابو ٹینکر کی ٹکر، 6 گاڑیاں تباہ، 5 افراد زخمی

image

کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں کی لاپروائی سے ہونے والے حادثات کاسلسلہ تھم نا سکا، ڈیفنس موڑ سگنل کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں بے قابو آئل ٹینکر نے 6 گاڑیوں، ایک رکشے اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں خواتین اور ایک بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق ٹینکر پنجاب چورنگی کی جانب سے آ رہا تھا کہ اچانک بے قابو ہو کر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں 2 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US