میری جنت دنیا سے رخصت ہوگئیں.. نازیہ حسن اور زوہیب حسن کی والدہ انتقال کر گئیں ! جذباتی پوسٹ

image

برصغیر کی مقبول ترین پاپ گلوکارہ مرحومہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کی والدہ منزا حسن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کے بیٹے زوہیب حسن نے یہ افسوسناک خبر اپنے چاہنے والوں تک سوشل میڈیا کے ذریعے پہنچائی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں زوہیب حسن نے والدہ کی زندگی کے چند یادگار لمحات کو اجاگر کیا اور ساتھ لکھا کہ "میری ماں، میری محبت اور میری رہنما اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔" تاہم انہوں نے تدفین اور دیگر انتظامات کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق منزا حسن کافی عرصے سے ڈائمنشیا کے مرض میں مبتلا تھیں۔ اسی دوران زوہیب حسن نے اپنی والدہ کی دیکھ بھال کے لیے مستقل طور پر پاکستان واپسی اختیار کی تھی تاکہ ان کے قریب رہ سکیں۔

یہ خاندان پہلے بھی بڑے سانحات سے گزر چکا ہے۔ نازیہ حسن 2000 میں کینسر کے باعث محض 35 برس کی عمر میں چل بسیں، جبکہ ان کے والد بصیر حسن مئی 2020 میں انتقال کر گئے تھے۔ اب منزا حسن کی جدائی نے ایک بار پھر مداحوں اور قریبی حلقوں کو سوگوار کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US