کابل مزار شریف میں نامعلوم مسلح افراد نے کالعدم داعش خراسان کے ایک اعلیٰ آپریشنل کمانڈر کو ہلاک کردیا۔
مارا جانے والا محمد احسانی، جو نسلی طور پر تاجک تھا، خودکش بمباروں کو تربیت دینے اور انہیں پاکستان لانے کا ذمہ دار تھا۔ وہ 2022 میں پشاور کے کوچہ رسالدار دھماکے میں اہم سہولت کار کے طور پر نامزد تھا جس میں 67 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق احسانی عرف انور تاجک خودکش بمباروں کی نگرانی کرتا تھا، جن میں سے ایک کو انٹیلی جنس کی کارروائی میں اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔