موساد کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، ایران نے اہم جاسوس کو پھانسی دے دی

image

ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں بہمن چوبی نامی شخص کو پھانسی دے دی۔ ایرانی عدلیہ کے سرکاری میڈیا ونگ میزان کے مطابق ملزم کو اسرائیل کے سب سے اہم جاسوسوں میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بہمن چوبی موساد کے لیے ایران کے سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنے اور حساس ڈیٹا سینٹرز میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں میں ملوث تھا۔ اس نے الیکٹرانک آلات کی درآمد کے راستوں سے متعلق اہم معلومات بھی موساد کو فراہم کیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ نے ملزم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی اور اسے زمین پر فساد پھیلانے کا مجرم قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US