شہر قائد کے علاقے ملیر اور گرد و نواح میں آج صبح ایک اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 اور گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر آیا، جس کا مرکز ملیر کے شمال میں تقریباً 7 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں آنے والے یہ زلزلے لانڈھی فالٹ لائن کے متحرک ہونے کی نشانی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زلزلے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔