اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے مستعفی ہونے کی تردید کردی

image

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے مستعفی ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان اسپیکر نے واضح کیا ہے کہ پروپیگنڈا کرنے والے دراصل وہی کمزور اور مایوس عناصر ہیں جو پارٹی کے اندر بیٹھ کر قیادت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایسے لوگ نہ تو قیادت کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور نہ ہی اسپیکر کے عزم و وفا کو متزلزل کرسکتے ہیں، اسپیکر بابر سلیم سواتی اپنی قیادت اور چیئرمین عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے واضح کیا ہے کہ اگر کبھی استعفی دینے کا فیصلہ ہوا بھی تو وہ کسی سازشی ٹولے یا مخالفین کے دباؤ پر نہیں بلکہ صرف اور صرف عمران خان کے حکم اور ہدایت پر ہوگا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے واضح کیا کہ وہ کسی سازشی ٹولے یا مخالفین کے دباؤ پر مستعفی نہیں ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US