راولپنڈی: فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلیے مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مظاہرہ

image

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 1948 کے بعد سے فلسطینی مسلسل اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں، ہزاروں نوجوان، بچے، خواتین اور بزرگ شہید ہوچکے مگر ان کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔

مقررین نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے جبکہ اقوام متحدہ بھی اس مظالم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں معصوم بچوں کو ان کی ماؤں کے سامنے قتل کیا گیا جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔

شرکاء نے کہا کہ نیتن یاہو نے گزشتہ اڑھائی سال میں ظلم کی جو مثال قائم کی ہے اس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔ اسرائیل کے پشت پناہ طاقت اور گھمنڈ میں اندھے ہوچکے ہیں۔

مقررین نے زور دیا کہ محض زبانی مذمت کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے جیسا کہ کورین صدر نے بھی زور دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US