شاہ رخ خان ’ارب پتی کلب‘ میں شامل: انڈین اداکار کے پاس کتنی دولت ہے؟

بالی وڈ اداکار اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ ارب پتی بن گئے ہیں اور اب ان کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوگا۔
بالی ووڈ کے کنگ آف رومینس کہلانے والے شاہ رخ خان نے ہندی فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزارا ہے
Getty Images
بالی ووڈ کے کنگ آف رومینس کہلانے والے شاہ رخ خان نے ہندی فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزارا ہے

بالی وڈ اداکار اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ ارب پتی بن گئے ہیں اور اب ان کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں ہوگا۔

انڈیا کے امیر ترین افراد کی سالانہ درجہ بندی ’ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025‘کے مطابق 59 سالہ اداکار کے مجموعی اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ ایک ارب 40 کروڑ ڈالرہے۔

اس ’ارب پتی‘ کلب میں شاہ رخ خان کے علاوہ آرنلڈ شوارزنیگر، پاپ سٹار ریحانا، گالفر ٹائیگر ووڈس اور گلوکار ٹیلر سوئفٹ جیسی شخصیات میں شامل ہیں۔

اس فہرست میں بالی ووڈ کی دیگر شخصیات جوہی چاولہ، اداکار ریتک روشن، امیتابھ بچن اور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر بھی شامل ہیں۔

بالی وڈ
Getty Images
جوہی چاولہ اور ان کے خاندان کی مجموعی مالیت 88 کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے

بالی ووڈ کے ’کنگ آف رومینس‘ کہلانے والے شاہ رخ خان نے ہندی فلم انڈسٹری میں تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزارا ہے اور ایک اداکار بننے سے ایک بڑا پروڈکشن ہاؤس چلانے اور کرکٹ ٹیم کے مالک بننے تک کا سفر طے کیا ہے۔

ہورون انڈیا کے بانی اور چیف ریسرچر انس رحمان جنید نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کی ارب پتی حیثیت کی بنیادی وجہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نامی ان کی پروڈکشن کمپنی اور نائٹ رائیڈر سپورٹس نامی ان کا آئی پی ایل کرکٹ کلب اور میں ان کے حصص ہیں۔

ان کی آمدنی کے دیگر ذرائع میں فلموں کی کمائی، اشتہارات کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری شامل ہیں۔

جنید کے مطابق ارب پتیوں کی فہرست میں شاہ خان کا داخلہ انڈیا کی معاشی ترقی کے محرکات کی بدلتی ہوئی نوعیت کا عکاس ہے۔

جنید نے کہا کہ جیسے جیسے انڈیا کی معیشت پختہ ہو رہی ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ مینوفیکچرنگ، آئی ٹی اور بینکنگ جیسے روایتی شعبوں سے ہٹ کر قدر کے نئے مراکز ابھر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کھیل، تفریح اور آئی پی ایل سے چلنے والے کاروبار اب ’انڈیا میں دولت پیدا کرنے کے سنجیدہ انجن‘ ہیں۔

جنید کے مطابق یہ امریکہ میں ہونے والے ارتقا سے ملتا جلتا ہے، جہاں امیروں کی فہرستوں جن پر کبھی صنعت کاروں اور بینکروں کا غلبہ تھا وہاں اب مائیکل جورڈن اور لیبرون جیمز جیسی شخصیات نظر آتی ہیں۔

بالی وڈ
Getty Images
اس فہرست میں ریتک روشن بھی شامل ہیں جو26 کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں

لیکن فوربز کے مطابق اگرچہ بہت ساری مشہور شخصیات ناقابل یقین حد تک امیر ہیں، تاہم ’ان کی مجموعی مالیت کا دس ہندسوں تک پھیلنا ایک غیر معمولی بات ہے۔‘

اس برس بالی وڈ کی چار دیگر مشہور شخصیات اور ان کے اہل خانہ بھی ہورون کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں، تاہم شاہ رخ خان کی دولت کا تخمینہ نمایاں طور پر ان سے زیادہ ہے۔

کئی فلموں میں شاہ رخ خان کی ساتھی اداکارہ جوہی چاولہ اور ان کے خاندان کی مجموعی مالیت 88 کروڑ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں ریتک روشن بھی شامل ہیں جو26 کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اس کے بعد ہدایتکار کرن جوہر 20 کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے اہل خانہ 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

سنہ 2024 میں کرن جوہر نے اس وقت سرخیوں میں جگہ بنائی تھی جب انھوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن میں 50 فیصد حصص کو ارب پتی آدر پونا والا کو 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

انڈیا میں اس سال ارب پتی افراد کی مجموعی تعداد 350سے تجاوز کر گئی ہے۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US