بنگلادیش کے خلاف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی مایوس کن بیٹنگ، 129 رنز بنائے

image

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے مایوس بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج بنگلا دیش کے خلاف صرف 129 رنز بنائے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 39 اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

رامین شمیم 23 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ کپتان فاطمہ ثناء نے 22 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے پہلے اوور میں ہی معروف اختر نے دو گیندوں پر عمیمہ سہیل اسی طرح سدرہ امین کو پولین کی راہ دکھا دی جبکہ بعد میں شورنا اختر نے بھی تین وکٹیں حاصل کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US