اسلام آباد پریس کلب پر پولیس چڑھائی، وفاقی وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر داخلہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ آزادی صحافت اور صحافیوں کا احترام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات ناقابلِ قبول ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US