صمود فلوٹیلا کو روکنا اسرائیل کا انسانیت پر کھلا حملہ ہے، بلاول بھٹو

image

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کے حراست میں لیے گئے تمام افراد کی رہائی اور غزہ کے لیے انسانی راہداری اور فلسطین کے لیے انصاف کا بھی مطالبہ کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US