گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرے

image

عزہ کیلیے خوراکی اشیاء و ادویات لے کر جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا قافلے پر اسرائیلی فوج کے حملے کے خلاف جماعت اسلامی پشاور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

مظاہرے کی قیادت صوبائی جنرل سیکریٹری سابق ایم این اے صابر حسین اعوان کررہے تھے، مظاہرہ بعد نماز جعمہ پشاور درویش مسجد سے شروع ہوا اور پشاور میں امریکی قونصلیٹ پر ختم ہوا، مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پشاور کے امیر بحراللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا فارمولہ مسترد کرتے ہیں، اسرائیل نے نہتے فلسطینوں پر حملے کرکے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ آخری احتجاج نہیں ہے اس سلسلے میں مزید احتجاجی مظاہرے کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US