فرانسیسی وزیرِاعظم 26 روز بعد ہی عہدے سے مستعفی ہوگئے

image

پیرس: فرانسیسی وزیرِاعظم سیبسٹین لاکورنو نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیرِاعظم لاکورنو نے عہدہ سنبھالنے کے 26 روز بعد ہی استعفیٰ دے دیا جسے صدر میکرون نے منظور کرلیا ہے۔

ستمبر 2025 میں ہی فرانسیسی وزیرِاعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے تھے جس کے باعث فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار پارلیمنٹ کے عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

بعدازاں فرانس کے صدر میکرون نے 10 ستمبر 2025 کو قریبی ساتھی اور ملک کے وزیر دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیرِاعظم نامزد کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US