آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال 2025 کے پہلے فُل مون یعنی پورے چاند کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون یا فُل مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے اور وہ معمول کی نسبت زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔آج (سات اکتوبر کو) چاند تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ رہا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مختلف ممالک سے فُل مون کے مناظر محفوظ کیے ہیں۔سنگاپور میں ایک جہاز فُل مون کو فلائی پاسٹ دے رہا ہے۔ اس چاند کو سنگاپور میں ہنٹرز مون بھی کہا جاتا ہےفُل مون سنگاپور میں سمندری جہازوں کے اوپر جگمگا رہا ہےفُل مون فلسطین کے شہر نابلس کے عقب میں جبل عیبال پر سنہری روشنیاں بکھیر رہا ہےاٹلی میں ٹیمل آف سیٹرن یا ہیکل زُحل کے عقب میں فُل مون کا دلکش منظرانڈونیشا کے دارالحکومت جکارتہ میں آزادی کی علامت سمجھی جانے والی یادگار کے اوپر فُل مون کا نظارہبدھ مت کے پیروکار میانمار کے شہر رنگون میں تھڈنگیوت تہوار کے پورے چاند کے دن کو منانے کے لیے بوٹاہٹانگ پگوڈا میں موجود ہیںبدھ مت کے عقیدت مند رنگون میں تھڈنگیوت تہوار کے پورے چاند فُل مون کے دن کو منانے کے لیے شویڈاگون پگوڈا جاتے ہیںسات اکتوبر کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مشرقی مضافات میں واقع شہر الشوروک میں ایک مسجد کے پیچھے فُل مون غروب ہو رہا ہے