امریکی کمپنی پاکستان کو جدید فضائی میزائل فروخت کرے گا

image

امریکا کی دفاعی کمپنی ریتیون (Raytheon) نے اپنے معاہدے میں ترمیم کے بعد پاکستان کو جدید درمیانی فاصلے کے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے اے ایم ریم (AMRAAM) میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کی 30 ستمبر کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ریتیون کو پہلے سے دیے گئے معاہدے میں 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی فِرم فکسڈ پرائس ترمیم کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت سی-8 اور ڈی-3 ماڈلز کے نئے اے ایم ریم میزائل تیار کیے جائیں گے۔ترمیم کے بعد معاہدے کی مجموعی مالیت 2.47 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.5 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائلوں کی تیاری کا کام امریکی ریاست ایریزونا کے شہر ٹکسن میں کیا جائے گا جو 30 مئی 2030 تک مکمل ہوں گے۔ترمیم شدہ معاہدے کے تحت پاکستان کے علاوہ برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب، اٹلی، ترکیہ، اسرائیل، جاپان، فن لینڈ، جنوبی کوریا، اسپین، قطر، عمان اور دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔

یہ جدید میزائل پاکستان ایئر فورس کے ایف-16 طیاروں پر نصب کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ فروری 2019 میں پاک فضائیہ کے آپریشن "Swift Retort" کے دوران انہی میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے گئے تھے جو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US