ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو متضاد قرار دے دیا

image

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو متضاد اور غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق واشنگٹن کا رویہ مخالف اور مجرمانہ ہے اور ایسے حالات میں مذاکرات کی بات کرنا محض سیاسی دکھاوا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے لیے بھی دوستی اور تعاون کا ہاتھ ہمیشہ کھلا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایک تاریخی صبح طلوع ہو رہی ہے اور غزہ کے عوام کی توجہ اب تعمیرِ نو پر ہونی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US