’پاکستان آمد پر بے حد مسرت محسوس کرتا ہوں‘، سیکریٹری جنرل رابطہ اسلامی

image
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کے اعزاز میں پاکستان کے وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔

منگل کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، صدر مسلم لیگ (ن) راجہ ظفرالحق، وزیر مواصلات علیم خان، سینیٹر حافظ عبدالکریم، وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل، حافظ طاہر اشرفی، شاہ اویس نورانی، مولانا فضل الرحمن خلیل سمیت متعدد سفرا اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی مسلم امہ کے اتحاد، دانائی اور رہنمائی کی علامت ہے۔

ان کے مطابق ’مسلم ورلڈ لیگ ہمیشہ اعتدال، مکالمے اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پیش پیش رہی ہے۔‘

انہوں اتحاد، بین المذاہب مکالمے اور انسانی تعاون کے فروغ کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’معزز مہمان کی پاکستان آمد مشترکہ مقاصد کے لیے عزمِ نو کی تجدید ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’امن، مفاہمت، اور انسانی خدمت کے فروغ میں مسلم ورلڈ لیگ کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔‘

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالکریم العیسیٰ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان آمد پر بے حد مسرت محسوس کرتا ہوں اور مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ کی یکجہتی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US