آپ کو خوبصورت کہا جائے تو اعتراض تو نہیں؟ ٹرمپ کے سوال پر جارجیا میلونی نے کیا کہا؟ دلچسپ مکالمہ وائرل

image

مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی تعریف میں دلچسپ الفاظ کہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا ہمارے پاس ایک خاتون ہیں امریکا میں مجھے یہ کہنے کی اجازت نہیں کیونکہ یہ الفاظ آپ کے سیاسی کیریئر کا اختتام ہوسکتے ہیں لیکن میں پھر بھی چانس لوں گا اور کہوں گا کہ وہ ایک نوجوان خوبصورت خاتون ہیں۔

اسی دوران ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے اطالوی وزیراعظم کو تلاش کرتے ہوئے پوچھا وہ کہاں ہیں؟ اور جارجیا میلونی ٹرمپ کے پیچھے کھڑی مسکراتی رہیں تو ٹرمپ نے مڑ کر کہا اگر آپ کو خوبصورت کہا جائے تو آپ کو اعتراض تو نہیں؟ کیونکہ آپ خوبصورت ہیں۔

بعد ازاں ٹرمپ نے میلونی کی سیاسی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بے حد کامیاب سیاستدان ہیں ہم ان کی یہاں موجودگی کا احترام کرتے ہیں اور ان کی آمد پر شکر گزار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US