انگلش بول کر تربوز بیچنے والا پاکستانی جان سینا۔۔ کون سے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے؟ دلچسپ ویڈیو

image

اسلام آباد: پاکستان کے معروف مارشل آرٹ اور کِک باکسنگ کھلاڑی کلیم اللہ، جو تربوز بیچ کر اپنا گزارہ کرتے ہیں، نے اپنی غیر معمولی محنت، ہنر اور وطن سے محبت کی داستان سنائی ہے۔ کلیم اللہ نہ صرف ایک شاندار فائٹر ہیں بلکہ انہیں آٹھ مختلف زبانوں پر عبور بھی حاصل ہے۔

کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 سے زائد قومی مقابلوں اور ایک بین الاقوامی چیمپئن شپ میں حصہ لیا، جن میں انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈل حاصل کیے۔ ان کا کہنا ہے:

"میں نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم سربلند رکھا ہے اور ان شاءاللہ آئندہ بھی ملک کے لیے مزید گولڈ میڈلز جیتوں گا۔"

انہوں نے شکوہ کیا کہ اب تک پاکستان اسپورٹس بورڈ یا کسی بھی فیڈریشن نے انہیں مالی معاونت فراہم نہیں کی۔

"میں خود اپنی محنت سے اپنے سفر اور ایونٹس کے اخراجات پورے کرتا ہوں۔ مارکیٹ میں تربوز بیچ کر میں اپنی ٹریننگ اور مقابلوں کے لیے پیسے جمع کرتا ہوں۔"

کلیم اللہ نے بتایا کہ وہ اپنی اکیڈمی میں اس وقت 50 سے زائد طلبا کو مارشل آرٹ، کِک باکسنگ اور دیگر کھیلوں کی تربیت دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت پاکستان انہیں سرپرستی فراہم کرے تو وہ مزید دلجمعی سے ٹریننگ کرکے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "میں پورے ایشیا اور دنیا کے فائٹرز کو چیلنج کرتا ہوں، میں ہر وقت فائٹ کے لیے تیار ہوں۔ بس اگر حکومتی تعاون مل جائے تو میں اپنی تمام توجہ گیم پر لگا سکوں اور پاکستان کے لیے مزید کامیابیاں سمیٹ سکوں۔"

کلیم اللہ کی محنت اور جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وسائل کی کمی بھی عزم اور حوصلے کے آگے رکاوٹ نہیں بن سکتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US