گورنر کا واحد کام حلف لینا ہے، وہ بھی ان سے نہیں ہو رہا، بیرسٹر سیف

image

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے جمہوری عمل کو متنازع بنانا سیاسی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ ہیں، سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کی خبر سنتے ہی گورنر کی ذہنی حالت غیر ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں گورنر کے علاوہ کسی اور سے بھی حلف لینے کی گنجائش موجود ہے، چیف جسٹس کسی بھی ذمہ دار شخص کو وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا کہہ سکتے ہیں، ہماری لیگل ٹیم نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، جلد حلف کا معاملہ حل ہوجائے گا۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ گورنر کا واحد کام حلف لینا ہے، وہ بھی ان سے نہیں ہو رہا، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے جمہوری عمل کو متنازع بنانا سیاسی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، تاریخ میں نام نہاد سیاسی اشرافیہ کا یہ عمل ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US