پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں ٹرانسپورٹ سروسز بحال

image

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور میں عوامی سفری سہولیات کی مکمل بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق شہر میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس سروس اور سپیڈو بس سروس کا آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق نئی الیکٹرک بسوں کا آپریشن بھی بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو معمول کے مطابق سفری سہولیات میسر آنا شروع ہوگئی ہیں۔

گزشتہ چند روز سے سیاسی و مذہبی جماعت کے پرتشدد مارچ کے باعث حفاظتی اقدامات کے طور پر تمام ماس ٹرانزٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد تمام سروسز کو مرحلہ وار بحال کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

شہریوں نے سروسز بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ایسی بندشوں سے بچنے کے لیے حکومت بہتر حکمتِ عملی اختیار کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US