ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور۔۔ مصطفیٰ قریشی کے ساتھ کیا افسوس ناک حادثہ پیش آیا؟

image

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی کے ساتھ ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے چھ ہفتے تک گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی ہے۔

اداکار نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ فجر کی نماز کے بعد روزانہ کی طرح واک کے لیے گھر سے نکلا تھا، مگر سڑک پر جاری کھدائی کے باعث میرا پاؤں ایک گڑھے میں پھنس گیا اور میں زور سے زمین پر گر پڑا۔ ان کے مطابق گرنے کے دوران سر بھی سڑک سے ٹکرایا، لیکن خوش قسمتی سے آنکھ محفوظ رہی جبکہ ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

مصطفیٰ قریشی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات سمجھنی چاہئیں اور شہر کی ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ کوئی اور شہری اس طرح کے حادثے کا شکار نہ ہو۔

اداکار نے مزید بتایا کہ انہیں آج رضا ربانی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کرنا تھی مگر چوٹ کے باعث وہ وہاں نہیں جا سکے۔ انہوں نے مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوں تاکہ دوبارہ معمولاتِ زندگی بحال کر سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US