“الحمدللّٰہ، ہم نے عشاء کے بعد اپنا عمرہ بہت سکون سے ادا کیا، دل سے اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔ اگلا دن خانہ کعبہ میں گزرا۔ اللّٰہ نے مجھے حطیم میں نماز پڑھنے کی توفیق دی اور کسوہ پر اپنے خاندان کے نام لکھنے کا شرف بخشا۔ میں حجرِ اسود سے چند قدم کے فاصلے پر تھی، مگر ہجوم کی وجہ سے قریب نہیں جا سکی۔ بعض اوقات تحمل بھی عبادت کی ایک شکل ہوتی ہے۔ عمرہ کے دوران تصاویر نہ کھینچیں، کیونکہ ممکن ہے بعد میں کوئی اور آپ کی تصویر لے لے۔”
شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر دین کی راہ اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے زندگی کی سب سے بڑی جنگ جیتی, نہ صرف کینسر کے خلاف بلکہ نفس کے خلاف بھی۔ اور اب، اس حوصلہ مند خاتون نے اہلِ خانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کر کے سب کے دل جیت لیے۔
اریج نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمرے کے دوران ان کے دل میں کس قدر سکون اور شکر کے جذبات تھے۔ ان کے مطابق یہ لمحہ ان کی زندگی کا سب سے پرسکون، گہرا اور روحانی تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے انہیں حطیم میں نماز ادا کرنے کی سعادت دی. وہی مقام جہاں ہر دعا قبول ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ حجرِ اسود کے بالکل قریب تھیں مگر رش کے باعث رک گئیں۔ ان کے الفاظ دل کو چھو گئے: “بعض اوقات برداشت بھی عبادت بن جاتی ہے۔” یہ جملہ ان کے ایمان، صبر اور عاجزی کی عکاسی کرتا ہے۔
پوسٹ کے آخر میں اریج فاطمہ نے ایک نہایت خوبصورت نصیحت بھی کی. “عمرے کے دوران تصاویر لینے سے گریز کریں، کیونکہ عبادت کو یادوں کے بجائے احساس سے محفوظ کریں۔”