میچ جیتنے کے لیے 226 رنز کی ضرورت ہے اور یہ بالکل ممکن ہے، ٹونی ڈی زور سی

image

ساؤتھ افریقہ کے بیٹسمین ٹونی ڈی زور سی کل پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی سینچری کر کے اپنی ٹیم کو میچ جتانا چاہتے ہیں۔

ٹونی ڈی زور سی جنہوں نے آج ساؤتھ افریقہ کی پہلی اننگز میں 104 رنز کی بہت ہی اہم میننگز کھیلی، آج تیسرے دن کے کھیل ختم ہونے پر 16 رنز پہ بیٹنگ کر رہے تھے۔ زور زی نے مزید کہا کہ اگر ساؤتھ افریقہ یہ ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوتا ہے ان کو اپنی سنچری سے زیادہ اس کی خوشی ہوگی۔

زور سی جو کافی عرصے انجری کے باعث ٹیم سے باہر رہے آج اپنی دوسری ٹیسٹ سینچری کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کیونکہ سی ڈی ایم کی پچ پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں لیکن اگر بیٹسمین صبر، ہمت اور سوچ سمجھ کر کھیلے تو رنز کر سکتا ہے جیسے کہ اس میچ میں ابھی تک کچھ بیٹسمینوں نے اچھے اسکور کیے ہیں۔ میچ جیتنے کے لیے ہمیں مزید 226 رنز کی ضرورت ہے اور یہ بالکل ممکن ہے، لیکن ہماری ٹیم کو پارٹنرشپس بنانا بہت ضروری ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے اسپنرز نے اس پچ پر بہت شاندار بالنگ کی ہے اور جب بھی نیا بیٹسمین آتا ہے اس کو کریس پر جمنے میں مشکل ہوتی ہے۔

زور سی نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم یہ سوچ کر پاکستان کر آئی تھی کہ ان کو ایسے پچز پر کھیلنا پڑے گا جن پر اسپنرز کو مدد حاصل ہوگی اور وہ اس کے لیے تیار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US