پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 67 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے جہاں 100 انڈیکس 1,592 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 67 ہزار 68 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا جب انڈیکس میں ابتدائی طور پر 1,280 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 1 لاکھ 66 ہزار 756 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں تیزی برقرار رہی اور 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 67 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ کے لیے انتہائی مثبت دن ثابت ہوا تھا جب 100 انڈیکس میں 7 ہزار پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 476 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

بدھ کے روز مارکیٹ میں سرگرمی کے دوران 44 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 58 کروڑ 68 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں واضح اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ معاشی استحکام اور حالیہ آئی ایم ایف معاہدے سے پیدا ہونے والا مثبت رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک میں تین پیسے کی کمی کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 281 روپے 12 پیسے ہو گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US