ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر، توسیع کا کوئی امکان نہیں

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سال 2025 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس بار مہلت میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے تنخواہ دار طبقے، کاروباری افراد اور تمام قابلِ ٹیکس شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں اپنے سالانہ ٹیکس ریٹرن جمع کرائیں۔

بیان کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد گوشوارے جمع نہ کرانے والے افراد کو غیر فائلر تصور کیا جائے گا جس کے نتیجے میں انہیں بینکنگ لین دین، گاڑیوں کی رجسٹریشن، جائیداد کی منتقلی اور دیگر مالیاتی امور میں اضافی ٹیکس اور قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایف بی آر نے یاد دہانی کرائی کہ فائلرز کے لیے کئی اہم سہولتیں دستیاب ہیں جن میں کم ود ہولڈنگ ٹیکس، بینک سہولیات تک آسان رسائی اور پراپرٹی ٹرانسفر پر رعایتی ٹیکس شرح شامل ہیں۔

اعلامیے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قومی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مقررہ وقت میں گوشوارے جمع کرائیں۔ ایف بی آر نے یہ بھی بتایا کہ شہری گھر بیٹھے آن لائن سسٹم کے ذریعے پورٹل یا ایف بی آر ویب سائٹ کے ذریعے اپنے گوشوارے آسانی سے جمع کر سکتے ہیں جبکہ مزید رہنمائی کے لیے قریبی ٹیکس فسیلیٹیشن سینٹر سے مدد لی جا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US