پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی شدید مندی دیکھی گئی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کے باعث 100 انڈیکس میں ابتدائی کاروبار کے دوران تقریباً 3 ہزار پوائنٹس کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2,972 پوائنٹس کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 160,126 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی رجحان کا شکار رہی جس کے دوران 100 انڈیکس ساڑھے 4 ہزار پوائنٹس گر گیا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریباً 600 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی غیر یقینی صورتحال، معاشی دباؤ اور عالمی مارکیٹ میں مندی کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر واضح طور پر مرتب ہو رہے ہیں۔