خیبر پختونخوا میں بے روزگاری،1581 اسامیوں کیلیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

image

خیبر پختونخوا میں بے روزگاری میں اضافے کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی 1581 اسامیوں کے لیے ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد امیدوار وں نے پبلک سروس کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ جنرل ایس ایس ٹی میل کی 575 پوسٹوں کیلیے 59 ہزار 410 درخواستیں، ایس ایس ٹی بائیو کیمسٹری میل کی 184 اسامیوں کیلیے 20 ہزار 812، فزکس میل کی 186 نشستوں کیلیے 18 ہزار 425 درخواستیں موصول ہوئیں۔

اس کے علاوہ ایس ایس ٹی میل آئی ٹی کی 51 اسامیوں کیلیے 7 ہزار 405، جنرل فی میل کی 289 اسامیوں کیلیے 45 ہزار 663، بائیو کیمسٹری فی میل کی 79 پوسٹوں کیلیے 24 ہزار 302 امیدواروں نے درخوستیں دیں۔

درخواست گزار فرحان کے مطابق اس وقت صوبے میں بے روزگاری انتہا تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے نوجوان یا تو بیرون ملک کا رح کرتے ہیں یا صوبے میں چھوٹی موٹی نوکری کیلیے درخواستیں دے رہے ہیں۔

صوبائی حکومت کا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اعلان کردہ چند پوسٹوں کیلیے ہزاروں درخواستیں موصول ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبے میں کتنی بے روزگاری ہے پبلک سروس کمیشن کے مطابق ایس ایس ٹی فزکس فی میل کی 179 اسامیوں کیلیے 6 ہزار 470، آئی ٹی فی میل کی 38 اسامیوں کیلیے 2 ہزار 96 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ فیس کی مد میں 18 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار روپے آمدنی ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US