سونا ایک بار پھر عام عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ اپنی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 5 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 972 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار روپے تک جا پہنچا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں فی اونس سونا 58 ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ہزار 198 ڈالر پر فروخت ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی معاشی بے یقینی اس اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔