ایف بی آر کی ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع کر دی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ابھی تک 51 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں، گزشتہ سال 15 اکتوبرتک 46لاکھ افراد نےٹیکس ریٹرنزجمع کرائے تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 30ستمبر کو ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کی تھی تاہم ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں نے تاریخ 30 اکتوبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US