خیبر پختونخوا کابینہ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے، وزیراعلیٰ نے مشاورت شروع کر دی

image

خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل کیے جانے والے ارکان کے ناموں کی حتمی منظوری پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان خود دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ کے ارکان کے ناموں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ نئی کابینہ میں کچھ پرانے جبکہ چند نئے چہرے شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم اور مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کو ان کے موجودہ عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سابق کابینہ کے کئی ارکان کو اس بار شامل نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل کیے جانے کے لیے تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، اور عرفان سلیم کے ناموں پر غور جاری ہے۔

سہیل آفریدی نے کسی بھی تنازع یا تنقید سے بچنے کے لیے کابینہ کے انتخاب کا مکمل اختیار عمران خان کو دے دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد ہی کابینہ کے ارکان کے نام عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US