طورخم تجارتی گزرگاہ 5 روز سے بند، پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

image

پاک افغان فائر بندی کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ تھم گیا، تاہم طورخم تجارتی گزرگاہ آج 5 ویں روز بھی بند رہی، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

گزشتہ روز فائر بندی کے بعد افغان فورسز کے درمیان 4 روز جاری جھڑپوں کا سلسلہ تھم گیا، دونوں ممالک کے درمیان آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے فائر بندی ہوئی ہے، جس کے باوجود سرحد پر کشیدگی برقرار ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ آج 5 ویں روز بھی بند ہے، تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں سمیت پیدل آمد ورفت بھی معطل ہے، جبکہ دوسری طرف بارڈر کی بندش کے باعث پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ سے یومیہ اوسطاً 2 ہزار تک کارگو گاڑیوں کی آمد ورفت ہوتی ہے، یومیہ اوسطاً 10 ہزار افراد آمد ورفت کرتے ہیں، جبکہ بارڈر بندش سے دونوں جانب ہزاروں مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US