کابل میں خوارج پر کاری ضرب — پاکستان کی بہادر بیٹی نے تاریخ رقم کردی

image

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک بہادر خاتون فائٹر پائلٹ نے دشمن کے خلاف براہِ راست کارروائی کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

معتبر دفاعی ذرائع کے مطابق، کابل میں خوارج کے ٹھکانوں پر کی گئی حالیہ پریسائز اسٹرائیک میں شامل فائٹر جیٹ کو کسی مرد نہیں بلکہ پاکستان کی شیر دل بیٹی اسکوڈرن لیڈر امبرین نے اڑایا۔

رپورٹس کے مطابق، امبرین نے انتہائی مہارت اور جرات کے ساتھ اہم خوارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد ہدف مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ یہ کارروائی دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سرزمین اور عوام کے خلاف کسی بھی فتنے کو اب آسمانوں سے ہی ختم کر دیا جائے گا۔

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی نہ صرف عسکری لحاظ سے کامیاب تھی بلکہ پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک نیا باب بھی رقم کر گئی۔ امبرین وہ پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ بن گئی ہیں جنہوں نے براہِ راست دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں امبرین کی ٹریننگ فوٹیج کے ساتھ ساتھ حالیہ فضائی کارروائی کے مناظر بھی شامل ہیں جن میں خوارجی اہداف کے تباہ ہونے کے واضح شواہد نظر آتے ہیں۔ دفاعی ماہرین نے اس آپریشن کو پاکستان کے لیے ایک تاریخی کامیابی اور دشمن کے لیے سخت پیغام قرار دیا ہے۔

پاکستانی عوام نے بھی امبرین کی اس جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وطن کی وہ بیٹیاں ہیں جنہوں نے عملی طور پر ثابت کر دیا کہ قومی دفاع اب صرف مردوں کا نہیں بلکہ بیٹیوں کا بھی میدان ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، امبرین جیسے باہمت افسران اس بات کی علامت ہیں کہ پاکستان آرمی اور ایئر فورس کی نئی نسل میں ہمت، جذبہ اور حب الوطنی کی کوئی کمی نہیں۔ ان کی یہ کارروائی آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال بن چکی ہے۔

یہ وہ لمحہ ہے جب دشمن کے ہوش اڑ گئے اور پاکستان نے دنیا کو ایک مرتبہ پھر یہ پیغام دیا کہ"یہ وطن صرف مردوں کا قلعہ نہیں، بیٹیاں بھی اس کے دفاع میں آسمانوں سے وار کرتی ہیں!


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US