ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کیسے آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں؟

image

ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔

نوسرباز نے رکن قومی اسمبلی نکہت شکیل کو کال کرکے پی ایم ڈی سی کے نمائندے کے طور پر خود کو متعارف کرایا اور ادارے کی دستاویزات کا پارسل پہنچانے کے لیے ان سے کوڈ مانگا۔

رکن قومی اسمبلی نکہت شکیل کے مطابق جوں ہی انہوں نے کوڈ شیئر کیا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ بعدازاں نوسرباز نے ان کے رشتے داروں اور دوستوں سے رقم بھی بٹور لی۔

نکہت شکیل کے مطابق جن افراد نے رقم دینے سے قبل ان سے تصدیق کی وہ بچ گئے، لیکن کچھ نے رقم بھیج دی۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل نے کہا کہ نوسرباز کالر کو پی ایم ڈی سی کی دستاویزات سے متعلق علم ہونا بھی سوالیہ نشان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US