محکمہ موسمیات کا دوسرا الرٹ، بحیرہ عرب میں بننے والا سسٹم کس سمت بڑھ رہا ہے؟

image

محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں بننے والے موسمی دباؤ کے حوالے سے دوسرا ٹراپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا ہے۔ ادارے کے مطابق دباؤ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سست رفتاری سے شمال یا شمال مشرقی سمت میں منتقل ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ دباؤ کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 1690 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جبکہ لکش دیپ بھارت کے مغرب/جنوب مغرب میں تقریباً 570 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دباؤ کے مزید شمال مشرق کی سمت بڑھنے کا امکان ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔

محکمہ موسمیات کے سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی کی جانب سے سسٹم کی مسلسل نگرانی جاری ہے اور صورتحال میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی پر عوام اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US