محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

image

نئے اسلامی سال محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت بادشاہی مسجد لاہور کے اقبال ہال میں ہوگا جہاں مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات اور شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بھی اسی وقت کوہسار بلاک میں منعقد ہوگا جبکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بیک وقت منعقد کیے جائیں گے تاکہ چاند کی رویت سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

ادھر سعودی عرب میں بھی آج شام محرم الحرام کے چاند کی رویت کے لیے متعلقہ اجلاس منعقد ہوگا جہاں چاند نظر آنے کی صورت میں نئے اسلامی سال کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔ روایت کے مطابق یکم محرم الحرام کو غلافِ کعبہ بھی تبدیل کیا جاتا ہے، جس کی تقریب ہر سال انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ انجام دی جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US