وزیراعظم کی صنعتی و کاروباری شخصیات سے ملاقات، معاشی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ پر غور

image

اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی معیشت اور صنعت کے مختلف شعبہ جات کے نمائندہ صنعتکاروں اور کاروباری حضرات سے ملاقات کی۔ اجلاس میں ملکی معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری میں اضافہ اور صنعتی ترقی کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت ملکی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی یکساں حوصلہ افزائی کرتی ہے اور نئے کاروبار کے قیام میں تمام ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور نئی صنعتوں کے قیام سے مثبت معاشی اعشاریے دیرپا ترقی میں تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

اجلاس میں صنعتی پیداوار کے اخراجات کو کم کرنے، مصنوعات کو علاقائی اور عالمی مارکیٹ میں پرکشش بنانے، اور پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کاروباری حضرات نے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام سے سرمایہ کاری کے مواقع مزید بہتر ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام سفارشات کی روشنی میں بہترین حکمت عملی ترتیب دی جائے تاکہ کاروباری حضرات کے تعاون سے ملکی معیشت کو مثبت سمت پر گامزن کیا جا سکے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، سردار اویس احمد خان لغاری، احد خان چیمہ، حنیف عباسی، عطاء اللہ تارڑ، جام کمال، رانا تنویر حسین، شیزا فاطمہ خواجہ، بلال اظہر کیانی سمیت متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ عہدیداران بھی شریک ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US