ایک پُھوہڑ دوسری کا مذاق اڑا رہی ہے۔۔ لیلیٰ کی کام چوری پر تنقید ! صارفین نے بھی نادیہ خان کو ماضی کی سیر کرادی

image

"پہلے خود ڈرامے میں سالن نہیں بنا پاتی تھیں، اب دوسروں پر تبصرے کر رہی ہیں!"

"نادیہ خان تو خود ’بندھن‘ میں بالکل لیلیٰ جیسی تھیں، اب طنز کرتے ہوئے شرم نہیں آتی!"

"اپنے زمانے کی ’فری‘ بھول گئی ہیں کیا؟ پہلے اپنی ایکٹنگ دیکھ لیں!"

سوشل میڈیا پر یہی جملے اس وقت وائرل ہیں جب نادیہ خان نے اداکارہ ماورہ حسین کے کردار ’لیلیٰ ‘ پر مزاحیہ انداز میں تنقید کی۔ معروف ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان، جو ہمیشہ اپنے بےباک بیانات اور تیز تبصروں کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، اس بار خود مذاق کا نشانہ بن گئیں۔

گزشتہ دنوں مارننگ شو میں نادیہ خان نے ڈرامہ "جمع تقسیم" کی کاسٹ سے گفتگو کے دوران ماورہ حسین کے کردار لیلیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ، "آپ کی چچی لیلیٰ بہت سست اور لاپرواہ لگتی ہیں، نہ صفائی کرتی ہیں، نہ کپڑے اچھے پہنتی ہیں، اب تو لگتا ہے نہانے کی بھی عادت چھوڑ دی ہے!"

نادیہ خان کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پرانی یادیں تازہ کر دیں اور انہیں ان کے ہی ڈرامے "بندھن" کی فری یاد دلا دی، جہاں وہ خود ایک سست، بھولی بھالی اور لاپرواہ لڑکی کا کردار نبھا چکی تھیں جو کچن میں معمولی سالن بھی ٹھیک سے نہیں بنا پاتی تھی۔

کئی صارفین نے ان کی پرانی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، "فری اب خود دوسروں کی فاریوں پر ہنس رہی ہیں!" اس دلچسپ بحث نے نادیہ خان کے شو کو مزید شہرت دے دی ہے، اور اب مداح یہی پوچھ رہے ہیں کہ اگلے ہفتے نادیہ خان کس ڈرامے کے کردار کو "طنز کے تڑکے" میں شامل کریں گی؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US